ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیج پرتاپ کادعویٰ،ہجومی تشدد کے پیچھے آر ایس ایس اور بجرنگ دل

تیج پرتاپ کادعویٰ،ہجومی تشدد کے پیچھے آر ایس ایس اور بجرنگ دل

Wed, 24 Jul 2019 21:29:47    S.O. News Service

پٹنہ،24/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے ہجومی تشددکو لے کر بیان دیا ہے۔تیج پرتاپ نے ہجومی تشددکے لیے آر ایس ایس اور بجرنگ دل کو ذمہ دار بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد کے پیچھے آر ایس ایس اور بجرنگ دل ہیں۔تیج پرتاپ یادو سنگھ پر اکثر حملہ بولتے رہتے ہیں،چند سال پہلے ہی انہوں نے آر ایس ایس کے طرزپر ایک تنظیم بنائی تھی،اس کا نام انہوں نے سیکولر سیوک سنگھ رکھا تھا۔بتا دیں کہ تیج پرتاپ اپنے بیان اور حرکتوں سے بحث میں رہتے ہیں۔ساون کے پہلے پیر کو ہی ان کی ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں وہ بھگوان شیو کی شکل اختیار کئے ہوئے تھے۔انہوں نے بھگوان شیو کی شکل اختیار کرکے رابھشیک کیا،اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنی تصویر اور ویڈیو شیئرکی تھی۔ہجومی تشدد کا مسئلہ اس وقت ملک میں شہ سرخیوں میں ہے۔بدھ کو ہی فلم، تھیٹر، تعلیم اور طبی دنیا کی 49 شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کرہجومی تشدد کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی مانگ کی تھی۔ان شخصیات میں فلم ساز انوراگ کشیپ،مؤرخ رام چندر گہا، اداکارہ کونکنا سین جیسی شخصیتیں شامل ہیں۔بتا دیں کہ جھارکھنڈ کے جمشید پور کے علاقے میں چوری کے الزام میں پکڑے گئے تبریز کے قتل کے بعد ہجومی تشدد کا مسئلہ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے،جھارکھنڈ میں ہی ہجوم نے کچھ دن پہلے چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔


Share: